چین کا انقلابی بایومیمیٹک اے آئی روبوٹ ‘مویا’ متعارف

چین کی کمپنی نے انسان نما بایومیمیٹک اے آئی روبوٹ ‘مویا’ متعارف کروایا ہے جو طبی نگہداشت اور تعلیم کے لیے استعمال ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چین کا انقلابی بایومیمیٹک اے آئی روبوٹ 'مویا' متعارف

بیجنگ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چین کی کمپنی ڈریوڈ اپ نے انسان نما بایومیمیٹک اے آئی روبوٹ ‘مویا’ متعارف کروا دیا ہے جس کی جلد حقیقت میں گرم ہے۔ اس کا جسمانی درجہ حرارت 32 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہے۔

مویا کو طبی نگہداشت، تعلیم اور دیگر مقاصد کے لیے انسان کے دوست یا ساتھی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق مویا کا چلنے کا انداز 92 فیصد تک انسانوں سے مماثلت رکھتا ہے۔

مویا نے اپریل 2025 میں دنیا کی پہلی روبوٹ ہاف میراتھون ریس میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ اس روبوٹ میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی موجود ہے جو اسے انسانوں جیسا بناتی ہے۔

مویا کو 2026 میں ایک لاکھ 73 ہزار ڈالرز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں