جرمن کمپنی کا اسمارٹ فون، ایک ہفتہ بغیر چارج کے چلتا ہے

جرمن کمپنی پونکیٹ کا نیا اسمارٹ فون ایم سی 03، جو 6 سے 7 دن تک بغیر چارج کیے چل سکتا ہے، جلد یورپ میں دستیاب ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
جرمن کمپنی کا اسمارٹ فون، ایک ہفتہ بغیر چارج کے چلتا ہے

برلن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جرمن کمپنی پونکیٹ نے ایک نیا اسمارٹ فون ایم سی 03 متعارف کرایا ہے جس کی بیٹری لائف دیگر اسمارٹ فونز کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ یہ فون 6 سے 7 دن تک بغیر چارج کیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

بیشتر اسمارٹ فونز کی بیٹری عام طور پر 1 یا 2 دن تک چلتی ہے، مگر ایم سی 03 کی بیٹری حیران کن طور پر زیادہ دیر تک فعال رہتی ہے۔ یہ فون صارفین کی پرائیویسی کو ترجیح دیتا ہے اور ایپس کی جانب سے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے عمل کو کنٹرول کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ایم سی 03 میں بیک گراؤنڈ ڈیٹا اکٹھا کرنے کو محدود کیا گیا ہے، جس سے بیٹری کی لائف بڑھ جاتی ہے۔ یہ فون اوپن سورس اینڈرائیڈ پراجیکٹ پر مبنی آپریٹنگ سسٹم AphyOS پر مبنی ہے۔

جرمن کمپنی نے بتایا کہ اس فون کی بیٹری لائف زیادہ استعمال پر 4 سے 5 دن تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں جبکہ عام استعمال میں 6 سے 7 دن تک چلایا جا سکتا ہے۔

یہ فون جلد یورپ میں 700 ڈالرز میں فروخت کے لیے دستیاب ہوگا اور اس میں 120 ہرٹز او ایل ای ڈی ڈسپلے اور بیک پر 3 کیمرے موجود ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں