پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع: محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع ہے، چاند 18 فروری کو نظر آئے گا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع: محکمہ موسمیات

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک 1447 ہجری کے آغاز کے حوالے سے اہم پیش گوئی کی ہے۔ محکمے کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے اور پہلا روزہ 19 فروری کو متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رمضان المبارک کا چاند 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر پیدا ہوگا، جبکہ کراچی میں 18 فروری تک چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو جائے گی، جو اسے نظر آنے کے لیے موزوں بنا دے گی۔

مزید براں، شہر میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ اور چاند غروب ہونے کا وقت 7 بج کر 24 منٹ ہے، جس کی وجہ سے کراچی میں چاند دیکھنے کے امکانات بہتر ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں