وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کے لیے کیا، بنگلادیش نے ‘شکریہ پاکستان’ کہا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم کے اس بیان پر بنگلادیش کے کھیلوں کے مشیر ڈاکٹر آصف نذرل نے ‘شکریہ پاکستان’ کہتے ہوئے ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں وزیر اعظم کے فیصلے کی تعریف کی۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے کابینہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ کھیل کے میدان پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا مناسب فیصلہ ہے۔
حکومت پاکستان نے یکم فروری کو اعلان کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرے گی لیکن بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گی۔
آئی سی سی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے کی باضابطہ اطلاع کونسل کو نہیں دی ہے، جبکہ بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے معاملے کے حل کے لیے نائب سربراہ عمران خواجہ کو بیک ڈور بات چیت کا ذمہ سونپا ہے۔















