لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کر لیا

لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو پی ایس ایل کے گیارہویں سیزن کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو ٹیم میں شامل کر لیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں سیزن کے لیے بنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ اس معاہدے کی تصدیق پانچ فروری کو ہوئی جس کے تحت مستفیض الرحمان کو چھ کروڑ چوالیس لاکھ روپے میں ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

بنگلہ دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ کی ٹیم کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھارتی حکومت کے دباؤ پر ڈراپ کیا تھا، جس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر کر کے اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

مستفیض الرحمان 2016 اور 2018 میں بھی لاہور قلندرز کا حصہ رہے ہیں۔ ٹیم کے مالک سمین رانا کا کہنا ہے کہ مستفیض الرحمان ان کے لیے صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ خاندان کے فرد کی طرح ہیں۔ انتظامیہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی واپسی سے بولنگ لائن مضبوط ہوگی اور پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں ٹیم کی کامیابی میں مددگار ثابت ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں