اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیون کونوے کو پی ایس ایل گیارہویں ایڈیشن کے لیے ٹیم میں شامل کرلیا، معاہدہ 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں ہوا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے لیے نیوزی لینڈ کے بلے باز ڈیون کونوے کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ ڈیون کونوے ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں چوتھے تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں ڈیون کونوے کو خوش آمدید کہا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق، ڈیون کونوے کا معاہدہ 6 کروڑ 30 لاکھ روپے میں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس بار چار کے بجائے تین کھلاڑیوں کو ریٹین کیا ہے جن میں شاداب خان، سلمان ارشاد اور آندریس گوس شامل ہیں۔ شاداب خان کو پلاٹینیئم کیٹیگری میں 7 کروڑ روپے میں ری ٹین کیا گیا ہے۔















