بسنت کے دوران موٹرسائیکل پر پابندی، فری ٹرانسپورٹ کی سہولت

مریم اورنگزیب نے بسنت کے دوران موٹرسائیکل پر پابندی کا اعلان کیا ہے اور شہریوں کو فری ٹرانسپورٹ کی سہولت استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ آلودگی کم ہو سکے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بسنت کے دوران موٹرسائیکل پر پابندی، فری ٹرانسپورٹ کی سہولت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بسنت فیسٹیول کے دوران شہری موٹرسائیکل کے بجائے فری ٹرانسپورٹ استعمال کریں تاکہ بچوں اور ماحول کی حفاظت کی جا سکے۔ موٹرسائیکل پر پابندی عائد ہوگی۔ حکومت کا مقصد بسنت کو محفوظ اور آلودگی سے پاک منانا ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہری کم سے کم گاڑیاں سڑکوں پر لائیں اور فری حکومتی ٹرانسپورٹ کا فائدہ اٹھائیں تاکہ آلودگی میں مزید کمی ہو سکے۔ انہوں نے بتایا کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے سموگ کی صورتحال میں بہتر ی آئی ہے اور اے آئی بیسڈ مانیٹرنگ کے ذریعے آلودگی پر مؤثر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

صوبائی حکومت نے کہا ہے کہ لاہور میں فضائی آلودگی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 173 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ بہتری وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انسدادِ سموگ اقدامات اور عوامی تعاون کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سیاسی عزم اور عوامی تعاون سے ماحولیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ آلودگی کے اسباب کے خاتمے کے لیے جامع ملٹی سیکٹورل ایکشن پلان پر عمل جاری ہے جبکہ تمام صنعتی چمنیوں کی 24 گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں