یومِ یکجہتی پر آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ کشمیر کے لیے جاری

آئی ایس پی آر نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر پر نیا ترانہ جاری کیا، جو کشمیری عوام کی قربانیوں اور جذبہ حب الوطنی کو اجاگر کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
یومِ یکجہتی پر آئی ایس پی آر کا نیا ترانہ کشمیر کے لیے جاری

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے آئی ایس پی آر نے یومِ یکجہتیٔ کشمیر پر نیا ترانہ جاری کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اس ولولہ انگیز ترانے کے ذریعے کشمیری عوام سے غیرمتزلزل محبت کا اظہار کیا ہے۔ ترانے کے بول ‘کشمیر ہے پاکستان’ کشمیر کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔

ترانے میں کشمیری عوام کی قربانیوں اور جذبہ حب الوطنی کو مؤثر انداز میں پیش کیا گیا ہے، جبکہ یہ مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں