بشنوئی گینگ نے روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری لی

ممبئی میں روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کی ذمہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بشنوئی گینگ نے روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری لی

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لارنس بشنوئی گینگ نے معروف بھارتی پروڈیوسر روہت شیٹی کے گھر پر فائرنگ کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ یہ واقعہ ممبئی کے علاقے جوہو میں اتوار کے روز پیش آیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے 7.62 ایم ایم بولٹس سے گھر پر پانچ گولیاں چلائیں۔ بشنوئی گینگ سے منسلک ایک آن لائن اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جس میں فائرنگ کی ذمہ داری قبول کی گئی اور بتایا گیا کہ گینگ کے ارکان سبھم لونکر، آرزو بشنوئی، ہری باکسر اور ہرمن شانڈو نے یہ کارروائی کی تھی۔

فائرنگ کے بعد پانچ مشتبہ افراد کو پونے سے گرفتار کر کے مزید تفتیش کے لیے ممبئی کرائم برانچ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ان پر شوٹر کی مدد کرنے اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل فراہم کرنے کا الزام ہے۔

روہت شیٹی کے گھر کے باہر سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پروڈیوسر نے اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کو گھر پر آنے سے منع کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں