ملک میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10,806 ہوگئی

ملک میں لاپتا افراد کے کیسز 10,806 ہوگئے۔ جنوری 2026 تک 9,259 کیسز نمٹا دیے گئے، 1,547 زیر تفتیش ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ملک میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10,806 ہوگئی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ملک بھر میں لاپتا افراد کے کیسز کی تعداد 10,806 تک پہنچ گئی ہے۔ جنوری 2026 تک 9,259 کیسز نمٹا دیے گئے تھے جبکہ 1,547 کیسز تاحال زیر تفتیش ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 970، پنجاب میں 211، بلوچستان میں 167، سندھ میں 145، اسلام آباد میں 44 اور آزاد کشمیر میں 10 کیسز زیر تفتیش ہیں۔

عدالت نے عدم پیشی پر کیس کے تفتیشی افسر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ لاپتا افراد کمیشن نے عدالتی حکم پر تمام تفصیلات اٹارنی جنرل کو جمع کرادی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں