سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری، جسٹس آغا فیصل مقرر

جسٹس آغا فیصل سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کریں گے، آگ لگنے کی وجوہات اور بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کا جائزہ لیں گے، 8 ہفتوں میں تحقیقات مکمل ہوں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری، جسٹس آغا فیصل مقرر

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس آغا فیصل سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کریں گے۔ جوڈیشل کمیشن آگ لگنے کی وجوہات اور بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کا جائزہ لے گا۔ چیف جسٹس نے جسٹس آغا فیصل کو جوڈیشل کمیشن کا جج نامزد کیا ہے۔کمیشن آگ لگنے سے پہلے اور بعد کے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور 8 ہفتوں میں تحقیقات مکمل کرے گا۔ 17 جنوری 2026 کو گل پلازہ، کراچی میں آگ لگنے سے 70 سے زائد جانیں گئی تھیں۔کمشنر کراچی کی رپورٹ پر سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی نے عدم اعتماد کا اظہار کیا، جس پر سندھ حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست کی۔

دیگر متعلقہ خبریں