راولپنڈی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد کا قتل

راولپنڈی میں لین دین کے معاملے پر جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راولپنڈی میں جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد کا قتل

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گلستان کالونی، تھانہ سول لائن کے حدود میں لین دین کے تنازع پر جرگے کے دوران فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے شخص نے موقع پر پسٹل پھینک کر فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق، مقتولین حسن بٹ اور عثمان ظہیر اسٹامپ اور فوٹو اسٹیٹ کا کام کرتے تھے اور باہم تعلق دار تھے۔ جرگے کا انعقاد گلزار مارکیٹ میں کیا گیا تھا، جہاں عثمان ظہیر کے ساتھ محمد سیام بھی شریک تھے۔

جرگہ بغیر کسی فیصلے کے ختم ہوا، جس کے بعد حسن بٹ نے فائرنگ کی جس سے عثمان ظہیر اور محمد سیام موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

موقع پر ڈی ایس پی سول لائنز سہیل ظفر اور ایس ایچ او چوہدری ذوالفقار پہنچے، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور شواہد اکٹھے کئے۔

سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں