امریکی صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے ٹیلیفونک گفتگو میں تجارت، فوجی معاملات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پھنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں عالمی اور دوطرفہ امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے اس گفتگو کو شاندار قرار دیتے ہوئے بتایا کہ تجارت، فوجی معاملات، تائیوان، روس یوکرین تنازع اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔
چینی میڈیا کے مطابق، صدر شی جن پنگ نے تائیوان کے مسئلے کو امریکا چین تعلقات میں انتہائی حساس اور اہم قرار دیا۔ انہوں نے امریکا کو اسلحے کے معاہدوں پر محتاط رویہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔
چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان بھی ٹیلیفونک گفتگو ہوئی جس میں ایران، یوکرین اور دیگر عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ روسی صدر نے دورۂ چین کی دعوت قبول کرلی۔












