وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات طے ہوچکی ہے، لیکن وقت اور جگہ کا تعین ابھی باقی ہے۔ اپوزیشن نے مذاکرات کی پیشکش قبول کر لی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر سے ملاقات طے ہوچکی ہے، تاہم دن، وقت اور جگہ کا حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ شہباز شریف اور محمود اچکزئی کی میزبانی میں بھی ملاقات ممکن ہے، ورنہ پارلیمنٹ میں بھی ملاقات ہو سکتی ہے۔ اگر 8 فروری سے پہلے ملاقات ممکن نہ ہو تو بعد میں بھی مل سکتے ہیں۔
اپوزیشن رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے حکومت کی مذاکرات کی پیشکش قبول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے مذاکرات کی دعوت دی، جسے اپوزیشن نے غیر مشروط طور پر قبول کیا ہے۔














