لاہور میں بسنت کے دوران ایک ارب 22 کروڑ کی پتنگوں کی فروخت

لاہور میں بسنت کے دوران چوتھے روز ایک ارب 22 کروڑ کی پتنگیں فروخت ہوئیں، نرخوں میں اضافے کے باوجود دستیابی برقرار رہی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت کے دوران ایک ارب 22 کروڑ کی پتنگوں کی فروخت

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت کے دوران چوتھے روز ایک ارب 22 کروڑ روپے کی پتنگیں اور ڈور فروخت ہوئیں۔ کائٹ فلانگ ایسوسی ایشن کے وکیل ملک فیضان احمد نے کہا کہ پتنگوں کے نرخوں میں اضافہ کے باوجود دستیابی برقرار رہی۔

ملک فیضان احمد نے بتایا کہ چوتھے روز 10 لاکھ سے زائد پتنگیں اور 20 ہزار سے زائد ڈور کے پنے فروخت ہوئے۔ ڈیڈھ تاوا پتنگ 700 روپے، ایک تاوا 400 روپے، اور پونا تاوا 300 روپے میں فروخت ہو رہی ہے، جبکہ دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں بیچا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے دن 16 کروڑ، دوسرے دن 18 کروڑ، تیسرے دن 20 کروڑ اور چوتھے دن 68 کروڑ روپے کی خرید و فروخت ہوئی۔ اندرون لاہور کے مختلف علاقوں میں پتنگوں کی خرید و فروخت جاری ہے۔

لاہور کے پکوان سینٹرز کو مشہور ذائقوں کے لیے آرڈرز موصول ہو رہے ہیں اور موسم خشک رہنے کی توقع ہے جبکہ 8 فروری کو مطلع جزوی ابر آلود ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں