پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بی ایل اے پر پابندی لگانے کی درخواست کی ہے۔ بلوچ لبریشن آرمی نے حالیہ حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جن میں 48 افراد شہید ہوئے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا جائے۔
پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ بی ایل اے جیسے دہشت گرد گروہ بیرونی سرپرستی اور مالی معاونت سے چل رہے ہیں اور پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار ہیں۔
عاصم افتخار نے کہا کہ حال ہی میں بی ایل اے نے بلوچستان میں دہشت گرد حملے کیے جن میں 48 بے گناہ شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے افغان سرزمین سے ان کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ تین روز میں 22 پاکستانی جوان شہید ہوئے جبکہ ہرنائی اور پنجگور میں بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا۔














