بھارتی حکومت نے راجستھان میں اسرائیل مخالف اسٹیکرز لگانے پر دو برطانوی سیاحوں کو ملک بدر کر دیا۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں دو برطانوی سیاحوں کو اسرائیل مخالف اسٹیکرز لگانے پر ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ لیوس گیبریل ڈی اور انیوشی ایما کرسٹین نے راجستھان کے شہر پُشکر میں فلسطین کی حمایت میں اسٹیکرز چسپاں کیے تھے۔
یہ اسٹیکرز اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے ‘فلسطین کو آزاد کرو’ اور ‘بائیکاٹ اسرائیل’ کے نعروں پر مبنی تھے۔ ان اسٹیکرز کی شکایت ایک اسرائیلی شہری نے پولیس میں درج کرائی تھی۔
پولیس نے برطانوی سیاحوں پر سیاحتی ویزا کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا اور انہیں سیاسی سرگرمیوں میں شامل ہونے پر تنبیہ کی۔ کوئی قانونی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، تاہم ان کے ویزے منسوخ کر کے فوری طور پر بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا۔















