لاہور کے ہوٹلوں اور پکوان مراکز میں بسنت کے موقع پر آرڈرز کی بھرمار ہو گئی ہے جبکہ بیرون ملک سے بھی لوگ بسنت منانے لاہور پہنچ رہے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت کی تقریبات زور و شور سے جاری ہیں۔ گلیاں، بازار اور گھر بسنتی رنگوں سے سجائے جا رہے ہیں۔ پنجاب حکومت نے 6 سے 8 فروری تک بسنت کے انعقاد کا اعلان کیا ہے، جس پر عوام میں زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔
لاہور کے ہوٹلوں اور پکوان مراکز میں بسنت کے موقع پر آرڈرز کی بھرمار ہو گئی ہے جبکہ بیرون ملک سے بھی لوگ بسنت منانے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ لاہور کے مشہور کھانوں کا مزہ لینے کے لیے پکوان مراکز کو بے شمار آرڈرز موصول ہو چکے ہیں، جس سے کاروبار چمک اٹھا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بسنت کے ان تین دنوں میں فوڈ اور ہوٹل انڈسٹری میں اربوں روپے کا کاروبار متوقع ہے۔ دوسری جانب، بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے انتظامیہ نے سخت اقدامات کیے ہیں اور پنجاب حکومت نے ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم دیا ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر لاہور نے کہا ہے کہ موٹرسائیکلوں پر سیفٹی راڈز لگانے اور ڈرون نگرانی جیسے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کائٹ ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو مارکیٹس میں 5 لاکھ سے زائد پتنگیں فروخت کی گئی ہیں۔















