ٹرمپ کا خاتون صحافی سے تلخ مکالمہ، ویڈیو وائرل

صدر ٹرمپ اور خاتون صحافی کے درمیان ایپسٹین اسکینڈل پر تلخ کلامی، ویڈیو وائرل۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کا خاتون صحافی سے تلخ مکالمہ، ویڈیو وائرل

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک تقریب میں اپنی حکومتی کامیابیاں گنوا رہے تھے جب ایپسٹین جنسی اسکینڈل سے متعلق سوال پر خاتون صحافی کیٹلین کولنز سے تلخ کلامی ہو گئی۔

صحافی نے دستاویزات اور متاثرین کے انصاف پر سوال اٹھائے جس پر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ای میلز نہیں پڑھیں اور اگر کچھ بڑا ہوتا تو سرخیاں بن جاتیں۔

کولنز نے نشاندہی کی کہ ایپسٹین فائلز میں ٹرمپ کے قریبی افراد کے نام بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ نے انہیں بدترین رپورٹر کہا اور ان کے ادارے کو غیر دیانت دار قرار دیا۔

بعد میں وائٹ ہاؤس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس مکالمے کی ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ٹرمپ کا سخت جواب دکھایا گیا۔

یاد رہے کہ ٹرمپ ماضی میں بھی صحافیوں سے نوک جھونک کی تاریخ رکھتے ہیں جس میں میڈیا کو فیک نیوز کا مرکز اور عوام کا دشمن قرار دیا گیا۔

دیگر متعلقہ خبریں