پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف نہ کھیلنے کا سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیل کے میدان میں سیاست نہیں ہونی چاہیے اور ہمیں بنگلا دیش کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اس فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ بین الاقوامی کرکٹ کے میدان میں سیاست سے دور رہنے کی ضرورت کے پیش نظر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ضروری ہے کیونکہ آئی سی سی کے کچھ فیصلے جانبدارانہ ہیں۔

پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرے گا، تاہم بھارت کے خلاف 15 فروری کا میچ نہیں کھیلے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں