کیا شعور سے لوگوں کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے؟مریم نواز کی خیبر پختونخوا حکومت پر تنقید

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شعور دینے سے لوگوں کا پیٹ نہیں بھرا جا سکتا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کی کے پی حکومت پر تنقید، ترقی کے بجائے شعور کا سوال

راجن پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب کے پی حکومت سے ترقی کا سوال ہوتا ہے تو وہ شعور دینے کا دعویٰ کرتی ہے، کیا شعور سے لوگوں کا پیٹ بھرا جا سکتا ہے؟

مریم نواز نے راجن پور میں گرین بسوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت جعلی ہے جو لوگوں کا حق اور ترقی کھا جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شعور سے نہ تو پیٹ بھرا جا سکتا ہے اور نہ ہی یہ روزگار کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

مزید براں، مریم نواز نے کہا کہ کے پی میں حکمرانوں کے بچوں کے لیے اور ورکرز کے لیے شعور الگ الگ ہے، جب تک عوام اپنے حکمرانوں سے سوال نہیں کریں گے، حکمران ناکام رہیں گے۔

انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ اپنے بچوں کو برطانیہ میں بٹھا کر کہتے ہیں کہ پاکستان نہ آئیں، جبکہ ورکرز کے بچوں کو آگ میں ڈالنے کا کہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے راجن پور میں گرین الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کیا اور اعلان کیا کہ جن کاشتکاروں کے پاس زمین نہیں انہیں تین سے پانچ ایکڑ زمین مفت دی جائے گی اور مشینری کے لیے قرضہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں