قازقستان نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے کی دلچسپی ظاہر کی، برآمد اپریل سے جون 2026 تک ممکن ہوگی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قازقستان نے پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو درآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کی قازقستان کے صدر سے گفتگو کے بعد ہوا۔
آلو کی برآمد اپریل سے جون 2026 کے درمیان ہوگی، اور پاکستانی برآمد کنندگان قازقستانی درآمد کنندگان کو معیاری آلو فراہم کریں گے۔
وزارت تجارت کے مطابق دونوں ممالک کے حکام نے تکنیکی اور تجارتی امور پر مشاورت مکمل کر لی ہے۔ یہ پیش رفت پاکستانی کسانوں اور برآمدی شعبے کے لیے خوش آئند ثابت ہوسکتی ہے۔















