بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے حکومت سے مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے لیے 10 ارب 83 کروڑ روپے کی درخواست دی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے مالی سال 26-2025 کی دوسری سہ ماہی کے لیے حکومت سے 10 ارب 83 کروڑ روپے کی درخواست دی ہے۔\n\nڈسکوز نے یہ رقم کیپسٹی پیمنٹس، ٹرانسمشن چارجز اور مارکیٹ آپریٹر فیس کے لیے مانگی ہے۔ نیپرا 17 فروری کو اس درخواست پر سماعت کرے گا۔















