وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پی ٹی آئی کو سڑکیں بند کرنے سے روکنے کا اعلان کیا اور زبردستی دکانیں بند کرنے پر قانونی کارروائی کی تنبیہ کی ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر زبردستی دکانیں بند کرائی گئیں تو قانون حرکت میں آئے گا۔
ضیا لنجار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہ بند کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی شارع فیصل بند کرنے کی مذمت کی اور کہا کہ اس اقدام پر دہشت گردی کی دفعات شامل ہونی چاہئیں تاکہ آئندہ کسی کو یہ جرات نہ ہو۔
وزیر داخلہ نے حافظ نعیم کو پیغام دیا کہ سندھ اسمبلی کے باہر سڑک بند نہ کی جائے اور احتجاج کیلئے سروس روڈ یا پریس کلب کے باہر کا انتخاب کیا جائے۔ یاد رہے کہ جماعت اسلامی نے 14 فروری کو کراچی میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔















