وہیل چیئر قائداعظم ٹرافی 11 فروری سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

پانچویں وہیل چیئر قائداعظم ٹرافی 11 فروری کو فیصل آباد میں شروع ہوگی، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وہیل چیئر قائداعظم ٹرافی 11 فروری سے فیصل آباد میں شروع ہوگی

فیصل آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پانچویں وہیل چیئر قائداعظم ٹرافی 2026 کا آغاز 11 فروری کو فیصل آباد میں ہوگا، جہاں گلگت بلتستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ اس ایونٹ میں ملک بھر سے 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان وہیل چیئر کرکٹ کونسل کے مطابق، ٹی 20 فارمیٹ پر مبنی اس ایونٹ میں قومی اور بین الاقوامی وہیل چیئر کرکٹرز شامل کیے گئے ہیں، اور نوجوان کھلاڑیوں کو بھی خاص طور پر موقع دیا گیا ہے۔

ملک میں وہیل چیئر کرکٹ کے فروغ کے لیے یہ ایونٹ اہمیت کا حامل ہے اور مستقبل میں منعقد ہونے والے تیسرے ٹی20 ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے بھی اہم ہے، جس کے میچز کراچی اور حیدرآباد میں ہوں گے۔

ٹورنامنٹ میں کل 10 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فائنل 25 فروری کو بوہڑاں والی گراؤنڈ میں ڈے اینڈ نائٹ فارمیٹ میں ہوگا۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب 10 فروری کو فیصل آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی، جس میں کھلاڑیوں، معززین اور سابقہ و موجودہ کرکٹرز شریک ہوں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں