اداکارہ اسما عباس نے شوہر کی پہلی اہلیہ سے تعلقات پر دل کھول کر بات کی

اداکارہ اسماء عباس نے شوہر کی پہلی اہلیہ کے ساتھ محبت بھرا تعلق بیان کیا، جیب خرچ دینے کا انکشاف۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اداکارہ اسما عباس نے شوہر کی پہلی اہلیہ سے تعلقات پر دل کھول کر بات کی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستانی سینئر اداکارہ اسماء عباس نے اپنے شوہر کی پہلی اہلیہ کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کا رشتہ نہایت محبت بھرا تھا اور وہ انہیں جیب خرچ بھی دیتی تھیں۔

اسماء عباس نے اپنی بھانجی نریمان انصاری کے ساتھ ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے ایک اہم پہلو پر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے شوہر کی پہلی اہلیہ کو ایک عورت کے طور پر دیکھا اور انہیں عزت دی۔ ان کے مطابق، دونوں نے بارہ سال ایک گھر میں گزارے، ایک جیسی چیزیں استعمال کیں اور ایک دوسرے کا خیال رکھا۔

اداکارہ نے کہا کہ شوہر کی پہلی اہلیہ کی اولاد نہ ہونے پر انہیں قصوروار نہیں ٹھہرایا اور ان کے سخت مزاج کو قبول کیا۔ اسماء عباس نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پہلی اہلیہ کو ترجیح دی حتیٰ کہ گاڑی میں اگلی نشست بھی انہیں دیتی تھیں۔

اسماء عباس نے مزید بتایا کہ وہ شوہر کی پہلی اہلیہ کے ساتھ حسن سلوک پر خوش ہیں، حالانکہ وہ جلد دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ انہوں نے اپنے شوہر کی زندگی میں توازن کی تعریف کی اور کہا کہ اللہ نے ان کے شوہر کو اولاد کی نعمت بھی عطا کی۔

دیگر متعلقہ خبریں