وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام ہوگا، وزیراعظم عالمی امور پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام طلب کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف عالمی امور پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔
اجلاس کی صدارت وزیراعظم کریں گے اور اس میں بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں متعدد اہم ایجنڈا آئٹمز بھی شامل ہیں جن پر غور کے بعد منظوری دی جائے گی۔















