غازی آباد میں تین بہنوں کی مبینہ خودکشی، گیمنگ ایپ کا شبہ

غازی آباد میں تین بہنوں نے نویں منزل سے کود کر مبینہ خودکشی کی، گیمنگ ایپ کے ٹاسک پر شبہ ظاہر کیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
غازی آباد میں تین بہنوں کی مبینہ خودکشی، گیمنگ ایپ کا شبہ

غازی آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غازی آباد کے بھارت سٹی علاقے میں منگل کی رات تین کم عمر بہنوں نے مبینہ طور پر نویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق، 16 سالہ نشیکا، 14 سالہ پراچی اور 12 سالہ پاکھی ایک کوریائی گیمنگ ایپ کی عادی تھیں۔ والد نے بتایا کہ ان کی بیٹیاں کھیل کے آخری مرحلے پر تھیں اور 14 سالہ بیٹی کھیل کی لیڈر تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، رہائشیوں نے رات کے سناٹے میں زور دار آواز سنی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو سیل کر دیا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیں۔ پولیس کے مطابق، واقعہ رات 12 بج کر 15 منٹ پر پیش آیا۔

پولیس نے بچیوں کے آخری پیغام میں لکھا، ‘ممی، پاپا، سوری’، کو تفتیش کے لیے قبضے میں لے لیا ہے۔ پولیس نے واضح کیا کہ ابھی یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ خودکشی کا براہِ راست تعلق آن لائن گیمنگ سے تھا۔ سائبر ماہرین کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے تاکہ آن لائن ایپ کے استعمال کی جانچ کی جا سکے۔

یہ واقعہ ملک بھر میں والدین اور نوجوانوں کے درمیان آن لائن سرگرمیوں کے بارے میں فکری بحث کا باعث بنا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں