لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر، دوسرکاری چھٹیوں کا اعلان

لاہور میں بسنت کی تیاریاں عروج پر، حکومت نے دو روزہ تعطیل کا اعلان کر دیا۔ بازاروں میں پتنگوں کی خریداری جاری، انتظامیہ نے تہوار کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
لاہور میں بسنت کی تیاریاں، دو دن کی سرکاری چھٹی کا اعلان

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت کی آمد قریب ہے اور شہر بھر میں تہوار کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ صوبائی حکومت نے اس موقع پر چھ اور سات فروری کو دو روزہ عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔

اندرون شہر کی مارکیٹوں میں پتنگوں اور ڈور کی خریداری جاری ہے، جبکہ شہر بھر میں پیلے جھنڈے اور آرائشی لائٹس بسنت کے استقبال میں جگمگا رہی ہیں۔ تاجروں کے مطابق اب تک تقریباً 44 کروڑ روپے مالیت کی پتنگیں اور ڈور فروخت ہو چکی ہیں۔

پنجاب حکومت نے بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی مدد سے سخت اقدامات کیے ہیں، جن میں کیمیکل ڈور پر پابندی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی شامل ہے۔

لاہور ایئرپورٹ کے قریب پندرہ سے زائد علاقوں میں پتنگ بازی پر پابندی ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ پولیس اور دیگر اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بسنت کو ذمہ داری سے منائیں تاکہ یہ تہوار خوشی اور ہم آہنگی کا پیغام دے سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں