بسنت کے دوران لاہور میں پتنگ بازی کے لیے موزوں ہوائیں

محکمہ موسمیات نے بسنت کے دوران لاہور میں موزوں ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی ہے، جب کہ پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت کا اعلان کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بسنت کے دوران لاہور میں پتنگ بازی کے لیے موزوں ہوائیں

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ بسنت کے دوران لاہور میں پتنگ بازی کے لیے موزوں ہوائیں چلیں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 6 اور 7 فروری کو لاہور میں موسم خشک اور آسمان صاف رہے گا، جبکہ 8 فروری کو مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہوگا۔ مغربی ہوائیں 10 سے 15 کلومیٹر کی رفتار سے چلیں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ان دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ پتنگ بازوں کو بجلی کی تاروں سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پنجاب حکومت نے 6، 7 اور 8 فروری کو لاہور میں بسنت کا اعلان کر رکھا ہے، جس سے عوام میں جوش و خروش بڑھ گیا ہے۔ پتنگ اور ڈور کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود شہری بڑی تعداد میں سامان خرید رہے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں