ایران جوہری مذاکرات کو ترکیے سے عمان منتقل کرنے کا خواہاں

ایران امریکا سے جوہری مذاکرات کو استنبول سے عمان منتقل کرنا چاہتا ہے۔ ایران مذاکرات میں صرف جوہری معاملات پر توجہ چاہتا ہے جبکہ امریکا بیلسٹک میزائل اور پراکسیز کی سرگرمیوں کو شامل کرنے کا خواہاں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران جوہری مذاکرات کو ترکیے سے عمان منتقل کرنے کا خواہاں

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے امریکا کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو استنبول سے عمان منتقل کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایران مذاکرات میں صرف جوہری معاملات پر توجہ چاہتا ہے جبکہ امریکا بیلسٹک میزائل اور ایران کے پراکسیز کی سرگرمیوں کو شامل کرنے کا خواہاں ہے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ طے شدہ مذاکرات رواں ہفتے ہی ہوں گے۔ دوسری طرف، ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مذاکرات کے مقام اور وقت پر مشاورت جاری ہے اور ترکیے، عمان سمیت دیگر ممالک نے میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

واضح رہے کہ مئی 2023 سے تعطل کا شکار مذاکرات جمعے کو ترکیے میں دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں