متنازعہ کتاب کے حوالے پرراہول گاندھی کی پارلیمنٹ میں تقریر روک دی گئی

بھارتی پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کی تقریر دوران سابق آرمی چیف کی کتاب کا حوالہ دینے پر کشیدگی پیدا ہوگئی اور انہیں گفتگو سے روک دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راہول گاندھی کی پارلیمنٹ میں تقریر روک دی گئی، کتاب پر تنازع

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارتی پارلیمنٹ میں راہول گاندھی کی تقریر کے دوران سابق آرمی چیف جنرل منوج نراوانے کی کتاب کا حوالہ دینے پر کشیدگی پیدا ہوگئی۔ حکومتی اراکین کی مخالفت کے باعث راہول کو گفتگو سے روکا گیا۔ سابق آرمی چیف کی کتاب فوجی کیریئر اور دفاعی حکمت عملی پر مبنی ہے، جس کی اشاعت پر بھارتی وزارت دفاع نے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

راہول گاندھی نے اپنی تقریر میں بھارت کی دفاعی تیاریوں پر سوال اٹھاتے ہوئے جنرل نراوانے کی کتاب کے اقتباسات پڑھنے کی کوشش کی۔ حکومتی اراکین نے اعتراض کرتے ہوئے اسپیکر کو کتاب کے غیر مطبوعہ ہونے کی بنیاد پر گفتگو روکنے کی درخواست کی، جس پر اسپیکر نے راہول کو تقریر جاری رکھنے سے روکا۔

راہول گاندھی نے اس اقدام کو مودی حکومت کے خلاف الزام تراشی قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ کتاب میں چین کی جارحیت کے سامنے حکومت کی بے بسی کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت پر گوتم اڈانی کے خلاف کیس اور ایپسٹین فائلز کا دباؤ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں