بشریٰ بی بی نے عمران خان کی بینائی کے مسئلےسے پردہ اٹھایا، علاج ناگزیر تھا۔بیرسٹر گوہر

بشریٰ بی بی کے مطابق ڈاکٹروں نے عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے پروسیجر تجویز کیا، ورنہ آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بشریٰ بی بی: عمران خان کی آنکھ کی حالت تشویشناک، ڈاکٹروں نے پروسیجر تجویز کیا

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی کے مطابق ڈاکٹروں نے عمران خان کی آنکھ کے علاج کے لیے فوری پروسیجر تجویز کیا ورنہ آنکھ ضائع ہونے کا خدشہ تھا۔

بشریٰ بی بی کی بیٹی مبشرہ شیخ اور بھابی مہرالنساء نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کی اور ان کا پیغام بیرسٹر گوہر تک پہنچایا۔ بیرسٹر گوہر نے میڈیا کو بتایا کہ بشریٰ بی بی کی فیملی کو تین ماہ بعد ملاقات کی اجازت ملی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھ میں شدید تکلیف تھی اور ڈاکٹروں نے انہیں پمز اسپتال جانے کی تجویز دی تھی۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان اپنی مرضی سے اور ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال گئے تھے اور ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

بیرسٹر گوہر نے ملاقاتوں پر سیاست نہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیملی کی ملاقات ہر صورت ہونی چاہیے اور ملاقاتوں کا روکنا مسائل پیدا کرے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں