پاکستان کو استنبول میں امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت ملی، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نمائندگی کریں گے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ پاکستان کو امریکا ایران مذاکرات میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ یہ مذاکرات رواں ہفتے استنبول میں منعقد ہو رہے ہیں جن کے لیے پاکستان اور ترکیے نے بیک ڈور کوششیں کی ہیں۔
سفارتی ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ مذاکرات میں سعودی عرب، قطر، عمان، مصر اور متحدہ عرب امارات بھی مدعو ہیں۔
ایرانی حکام کے مطابق مذاکرات جمعے کو ترکیے میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ یہ جوہری مذاکرات مئی 2023 سے تعطل کا شکار تھے۔ ایران چاہتا ہے کہ امریکی فوجی اثاثوں کو ایران سے دور کیا جائے۔











