مشال یوسفزئی جھوٹ بول رہی ہے، وہ بانی پی ٹی آئی کے خیر خواہ نہیں۔علیمہ خان کا مطالبہ

علیمہ خان نے عمران خان کی رہائی کی ضرورت پر زور دیا اور مشال یوسفزئی پر جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
علیمہ خان کا مطالبہ: عمران خان کی رہائی ضروری

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ ہمیں عمران خان کی ٹریٹمنٹ نہیں بلکہ رہائی چاہیے۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے، علیمہ خان نے پی ٹی آئی سینیٹر مشال یوسفزئی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ مشال یوسفزئی جھوٹ بول رہی ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کے خیر خواہ نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے جیل میں کہا تھا کہ مشال یوسفزئی اور شیر افضل مروت انہیں استعمال کرنے کے بعد چھوڑ دیں گے۔

علیمہ خان نے عمران خان کی صحت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی میڈیکل رپورٹ کے حوالے سے معلومات لیک ہوئی ہیں، جسے توجہ ہٹانے کے لئے استعمال کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سہیل آفریدی نے دھرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ہمیں عمران خان کی رہائی کے لئے دباؤ ڈالنا ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں