محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خط

محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم کو خط میں بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذاتی ڈاکٹروں سے طبی معائنہ کروانے کا مطالبہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
محمود خان اچکزئی کا وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی کی صحت پر خط

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قائدِ حزبِ اختلاف محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی صحت کے متعلق تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

خط میں اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ ذاتی ڈاکٹروں سے کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور اہلِ خانہ اور ذاتی معالجین کی عدم موجودگی پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم سے فوری ذاتی مداخلت کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔

خط کے متن میں شوکت خانم اور شفا ہسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنہ کرانے اور ڈاکٹر محمد عاصم یوسف، ڈاکٹر مظہر اسحاق اور ڈاکٹر عامر اعوان کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں