بلوچستان کے دہشت گرد بھارت اور افغانستان سے منسلک ہیں۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا کہ بلوچستان کے دہشت گرد بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ ہیں، ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خواجہ آصف: بلوچستان کے دہشت گرد بھارت اور افغانستان سے منسلک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں سرگرم دہشت گرد عناصر بھارت اور افغانستان کے ایجنٹ ہیں جو ریاست کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ترقی کی جارہی ہے، سڑکوں اور تعلیمی اداروں کی تعمیر عمل میں لائی گئی ہے اور جمہوری کلچر بلوچ قوم کا بنیادی حق ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ بلوچ عوام کی مدد سے پاکستان بھارت اور افغانستان کی پراکسی جارحیت کو ناکام بنائے گا۔ انہوں نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ بعض بلوچ رہنما بیرون ملک، خصوصاً دہلی میں، سیاست کر رہے ہیں جبکہ اصل سیاست صوبے کے عوام کے درمیان کی جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں