شیریں مزاری نے بیٹی ایمان مزاری سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر عدالت سے رجوع کیا، ملاقات کا حق مانگتے ہوئے انسانی حقوق کا حوالہ دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
شیریں مزاری نے بیٹی ایمان مزاری اور داماد ہادی علی چٹھہ سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ انہوں نے درخواست دائر کرنے کے لیے اپنی بائیومیٹرک بھی کروائی۔
شیریں مزاری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ وہ اڈیالہ جیل بیٹی اور داماد سے ملاقات کے لیے گئی تھیں، مگر ملاقات کی اجازت نہ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جیل قانون کے مطابق ملاقات کا حق طلب کیا ہے۔
شیریں مزاری نے عدالت سے اپیل کی کہ جیل قانون کے مطابق ملاقات کا حق دیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان انسانی حقوق کے بین الاقوامی معاہدوں پر عمل پیرا ہے اور ان کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اپنے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری کی ہے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا نہیں چاہیے۔















