راشد محمود نے یوٹیوبرز کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ انہیں غلط طریقے سے پیش کر رہے ہیں۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے معروف سینئر اداکار راشد محمود نے یوٹیوبرز کے رویے پر برہمی کا اظہار کیا ہے، انہوں نے کہا کہ مجھے کسی کی مالی مدد کی ضرورت نہیں اور نہ ہی میں بھکاری ہوں۔
راشد محمود، جو پاکستان فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے ایک اہم ستون ہیں، نے کہا کہ یوٹیوبرز انہیں غلط طریقے سے پیش کر رہے ہیں اور ان کے انٹرویوز کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں تاکہ ویوز حاصل کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یوٹیوبرز مجھے ایسے دکھاتے ہیں جیسے میں بے بس ہوں جبکہ میں نے کبھی کسی سے مالی مدد نہیں مانگی۔
راشد محمود نے اپنے مداحوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کی صحتیابی کے لیے دعا کریں، ان کا کہنا تھا کہ اللہ کی مدد سے وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے۔















