اداکار عمر عالم نے فضا عمر کے ساتھ اپنی شادی میں پیش آنے والے نکاح خواں کی غیر متوقع تقریر کے واقعہ کو دلچسپ انداز میں بیان کیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اداکار عمر عالم نے اپنی شادی کی تقریب میں پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے فضا عمر کے ساتھ نکاح کی تقریب کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا کہ نکاح خواں نے غیر متوقع تقریر کی جس نے انہیں حیران کر دیا۔
عمر عالم نے کہا کہ مولوی صاحب نے نکاح کے موقع پر کہا کہ لڑکیاں جب دوسرے گھر جاتی ہیں تو ان کے ساتھ بدسلوکی ہوتی ہے، جس پر میں فکر مند ہو گیا اور سوچا کہ یہ باتیں یہاں کیوں کی جا رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ تقریر نکاح کے وقت غیر متوقع تھی اور وہ خود سوچ رہے تھے کہ فضا اس لمحے میں کیا محسوس کر رہی ہوں گی۔
عمر عالم نے حال ہی میں فضا عمر کے ساتھ کراچی میں شادی کی۔ شادی کے بعد وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے یہ واقعہ سنایا۔















