بھارتی امپائر نے عثمان طارق کے بالنگ ایکشن کو قانونی قرار دیا

سابق بھارتی امپائر انیل چودھری نے عثمان طارق کے بالنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیا، جو حالیہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں زیر بحث رہا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی امپائر نے عثمان طارق کے بالنگ ایکشن کو قانونی قرار دیا

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے اسپنر عثمان طارق کا بالنگ ایکشن مشکوک قرار دینے کی باتوں کا خاتمہ ہوا ہے۔ سابق بھارتی امپائر انیل چودھری نے عثمان طارق کے بالنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے دوران عثمان طارق کا بالنگ ایکشن زیر بحث آیا تھا، جہاں آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون گرین نے ان کے ایکشن پر اعتراض کیا تھا۔ تاہم انیل چودھری نے انسٹاگرام پر ویڈیو بیان میں کہا کہ طارق کا ایکشن آئی سی سی کے رہنما اصولوں کے مطابق ہے۔

انیل چودھری نے کہا کہ عثمان طارق کا ایکشن سائیڈ آن ہے اور وہ تمام گیندیں ایک ہی انداز میں پھینکتے ہیں، جس میں کوئی غیر قانونی موڑ نہیں۔

عثمان طارق نے بھی اپنے بالنگ ایکشن کے بارے میں کہا کہ میری کہنی میں دو کونیں ہیں، جس کی وجہ سے مکمل سیدھا کرنا ممکن نہیں، لیکن میرے ایکشن کو پاکستان میں سرکاری ٹیسٹوں میں کلیئر قرار دیا گیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں