لاہور میں بسنت کی تیاریاں جاری، حکومتی اقدامات شہریوں کی حفاظت کے لیے سخت۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور میں بسنت کے تہوار کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ حکومت نے شہریوں کی حفاظت کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ بسنت کے موقع پر پتنگ کی لمبائی 30 انچ اور چوڑائی 34 انچ سے زیادہ نہیں ہوگی جبکہ گُڈے کی لمبائی 34 انچ اور چوڑائی 40 انچ سے تجاوز نہیں کر سکے گی۔ ڈور صرف کاٹن کے دھاگے سے بنائی جائے گی اور اس میں نو سے زائد تاریں استعمال نہیں ہوں گی۔ شہریوں کی حفاظت کے لیے موٹر سائیکل سواروں کے لیے حفاظتی راڈز نصب کیے گئے ہیں۔
پنجاب کے تمام ٹیچنگ اسپتال بسنت کے موقع پر 6 اور 7 فروری کو کھلے رہیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہر کو بسنت تھیم سے سجایا ہے اور خطرناک چھتوں کی انسپیکشن اور نوٹسز کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ شہر میں ڈرون کیمروں کے ذریعے چھتوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے اور ہر میزبان چھت کا رجسٹرڈ ہونا لازمی ہے۔ 2276 سے زائد سیلرز کو این او سی جاری کی جا چکی ہے۔
شہریوں کو 6 سے 8 فروری تک مفت پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت دی گئی ہے۔ بسنت کے موقع پر انتظامیہ کا پیغام یہ ہے کہ تہوار کی خوشیاں منائی جائیں مگر احتیاطی تدابیر اور ذمہ داری کے ساتھ تاکہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔















