پی ٹی آئی نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے بعد سکیورٹی فورسز کے خلاف سوشل میڈیا مہم سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد سکیورٹی فورسز کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث اکاؤنٹس سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔ پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردی کے واقعات میں سکیورٹی فورسز کے شہدا پر تنقید کرنے والوں سے مکمل طور پر لاتعلقی اختیار کرتی ہے۔
شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی کے مطابق فوج پاکستان کے وجود کے لئے اہم ہے اور سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کا مذاق اُڑانے کی کوشش ناقابل قبول ہے۔ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا بیرون ملک سے چلایا جاتا ہے اور یہ پارٹی قیادت کے کنٹرول میں نہیں ہے۔
تین روز قبل بھارتی سرپرستی میں کالعدم بی ایل اے نے بلوچستان کے 8 اضلاع میں حملے کیے جنہیں سکیورٹی فورسز نے بروقت ناکام بنایا۔ ان کارروائیوں میں 177 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ 17 سکیورٹی اہلکار اور 33 عام شہری شہید ہوئے۔
قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دہشتگردوں کے ساتھ بات چیت نہیں ہوگی اور ریاست دہشتگردی کا بھرپور جواب دے گی۔ قائد حزب اختلاف نے کہا کہ دہشت گردی کا سدباب پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہے۔














