ایف بی آر نے اسلام آباد میں پراپرٹی کے نئے سرکاری نرخ جاری کیے، جس میں 15 سے 75 فیصد اضافہ شامل ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد میں پراپرٹی کے نئے سرکاری نرخ جاری کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی رہائشی اور کمرشل جائیدادوں کے نظرثانی شدہ ویلیوایشن جاری کیے گئے ہیں، جن کے مطابق جائیدادوں کے ریٹس میں 15 سے 75 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
نئے ریٹس کے تحت غیرمنقولہ املاک کی مارکیٹ ویلیو کا تعین کیا جائے گا اور کیپیٹل گین ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 5 سال تک پرانے رہائشی تعمیر شدہ اسٹرکچر کے ریٹس 3 ہزار روپے فی مربع فٹ مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ 5 سال سے پرانی تعمیر شدہ جائیداد کے ریٹس 1500 روپے فی مربع فٹ مقرر ہوئے ہیں۔
نئے ایس آر او کے جاری ہونے کے بعد پرانی قیمتیں منسوخ ہوگئی ہیں۔














