بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے ریسٹورنٹ میں معیاری کھانا صرف 40 روپے میں دستیاب ہے، جو خاص طور پر معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کے لیے ہے۔
مرشد آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کے آبائی شہر مرشد آباد کے جیا گنج میں قائم ان کے ریسٹورنٹ ‘ہیشل’ میں معیاری کھانا صرف 40 روپے میں دستیاب ہے۔ یہ ریسٹورنٹ ان کے والد چلا رہے ہیں اور یہ گلوکار کے خاندانی کاروبار کا حصہ ہے۔
ریسٹورنٹ ‘ہیشل’ اپنی کم قیمتوں اور لذیذ کھانوں کی وسیع اقسام کے باعث شہرت رکھتا ہے۔ یہاں طلباء، مزدور اور بزرگ شہریوں کو مناسب قیمت پر غذائیت سے بھرپور کھانا ملتا ہے۔ طلباء کے لیے سبزیوں پر مشتمل تھالی کی قیمت صرف 30 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس ریسٹورنٹ میں پنجابی اور بنگالی کھانوں کا مینیو شامل ہے، جو خاص طور پر معاشرے کے کم آمدنی والے طبقے کے لیے بنایا گیا ہے۔















