بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ، پی سی بی نے آئی سی سی کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا

پاکستان نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا، جس پر بھارتی میڈیا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ سے انکار

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو باضابطہ طور پر مطلع کر دیا ہے۔

پاکستان کے انکار پر بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستان پر پابندیوں کا پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے جبکہ آئی سی سی اس معاملے پر جلد ہنگامی بورڈ میٹنگ بلانے پر غور کر رہا ہے۔

پاکستانی حکام نے بھارت کی چوہدراہٹ کو مسترد کرتے ہوئے قومی وقار پر سمجھوتہ نہ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی واضح مؤقف اپنایا ہے۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما ششی تھرور کا کہنا ہے کہ کھیل کو سیاست کی نظر سے نہ دیکھا جائے اور پاکستان کا انکار ایک ویک اپ کال ہے۔ انہوں نے فریقین کو مسئلے کا حل نکالنے کی تلقین کی۔

دیگر متعلقہ خبریں