ایران میں حالیہ فسادات امریکی، اسرائیلی سازش تھی۔ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے فسادات کو امریکی و اسرائیلی سازش قرار دیا اور کہا کہ ایرانی قوم نے اسے ناکام بنایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران میں حالیہ فسادات امریکی، اسرائیلی سازش تھی۔ خامنہ ای

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ملک میں حالیہ فسادات کو امریکا اور اسرائیل کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کو ایرانی قوم نے ناکام بنا دیا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ محض الزام نہیں بلکہ امریکی صدر کے بیانات اس بات کا ثبوت ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ فسادات درحقیقت بغاوت کی کوشش تھی جسے بیرون ملک سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔ سی آئی اے اور موساد نے بغاوت کو ہوا دینے کے لیے وسائل استعمال کیے، مگر انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کی بیداری اور اتحاد نے اس سازش کو ناکام بنایا اور یہ ثابت کر دیا کہ دشمن کسی بھی صورت اپنے اہداف میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

خامنہ ای نے کہا کہ ایران عالمی جارح طاقتوں کے مفادات سے ٹکرا رہا ہے، اس لیے یہ کہنا کہ حالیہ فسادات آخری تھے درست نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دشمن مکمل طور پر مایوس نہ ہو جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں