ٹرمپ کی ایران کو معاہدے کی ناکامی پر نتائج کی دھمکی

صدر ٹرمپ نے ایران کو معاہدے کی ناکامی پر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے، جبکہ ایران نے خبردار کیا کہ جنگ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ٹرمپ کی ایران کو معاہدے کی ناکامی پر نتائج کی دھمکی

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور امید ہے کہ کسی معاہدے تک پہنچا جا سکے گا، بصورت دیگر ایران کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی بحری بیڑے ایران کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی تیاری کے ساتھ ساتھ ایران کے ساتھ مذاکرات بھی جاری ہیں اور حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے خبردار کیا تھا کہ اگر امریکا نے جنگ شروع کی تو یہ پورے خطے میں پھیل سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی عوام امریکی دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

ایران کی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ ملک اعلیٰ سطح کی دفاعی تیاری میں ہے اور خطے میں دشمنوں کی ہر حرکت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایران کو اندرونی مسائل کا بھی سامنا ہے، جہاں حالیہ دھماکوں میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ایرانی حکومت نے ان دھماکوں میں عسکری قیادت کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں