ایمنسٹی انٹرنیشنل کی وزیراعظم سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری رہائی کی اپیل

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وزیراعظم سے وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، جنہیں ریاست مخالف مواد کے مقدمے میں سزا سنائی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایمنسٹی انٹرنیشنل کی وزیراعظم سے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری رہائی کی اپیل

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے وزیراعظم شہباز شریف سے انسانی حقوق کی وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی فوری اور غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تنظیم نے عوام سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ وزیراعظم کو خطوط لکھ کر اس سلسلے میں آواز اٹھائیں۔

ایمنسٹی کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو ریاست مخالف مواد کی بنیاد پر مقدمے میں سزا سنائی گئی ہے جو اگست 2025 میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے پیکا 2016 کے تحت درج کیا گیا تھا۔


تنظیم نے کہا کہ مقدمے کی سماعت غیر معمولی عجلت میں کی گئی اور ملزمان کو دفاع کا مکمل موقع نہیں دیا گیا، جبکہ سزا اس وقت سنائی گئی جب جج کے خلاف تبادلے کی درخواست زیرِ التوا تھی۔

ایمنسٹی کے بیان کے مطابق ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ ماضی میں بھی کئی افراد کے حقوق کا دفاع کر چکے ہیں اور ان کی قید سے متاثرین کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔

دفتر خارجہ نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اور مقدمہ ملکی قوانین کے تحت چلایا گیا، جبکہ ملزمان کو اپیل کا حق دیا گیا۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 23 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 17، 17 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

دیگر متعلقہ خبریں