رونالڈو النصر کی ٹرانسفر پالیسی سے ناخوش ہیں اور الریاض کے خلاف میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی فٹبال کلب النصر کے سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو الریاض کے خلاف آئندہ لیگ میچ میں حصہ نہیں لیں گے، حالانکہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں۔ یہ انکشاف معروف فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے کیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ رونالڈو کی عدم شرکت کی وجہ انجری یا فٹنس نہیں بلکہ النصر کی ٹرانسفر پالیسی اور سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کی حکمت عملی سے ان کی ناراضگی ہے۔
پرتگالی اور برازیلین میڈیا رپورٹس کے مطابق رونالڈو کا ماننا ہے کہ حریف کلب الہلال کو زیادہ مضبوط کیا جا رہا ہے، جبکہ النصر کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، الہلال کی ٹیم میں کریم بینزیما کی ممکنہ شمولیت کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں۔
🚨 𝐁𝐑𝐄𝐀𝐊𝐈𝐍𝐆: Cristiano Ronaldo will 𝐌𝐈𝐒𝐒 tomorrow’s match against Al Riyadh. ❌
His absence is 𝐍𝐎𝐓 due to injury, or any fitness-related reason. 🗞️
According to A Bola, Ronaldo is unhappy with the the lack of investment at Al Nassr in the transfer window. 🟡🇸🇦 pic.twitter.com/ugBfnGWmXc
— 433 (@433) February 1, 2026
ترک صحافی یاغیز سبنجی اوغلو کے مطابق رونالڈو اس ممکنہ ٹرانسفر کے مخالف ہیں اور اسے مسابقتی توازن کے خلاف سمجھتے ہیں۔ النصر کے پاس پہلے ہی ساديو مانے، کنگزلی کومان، سیمیکان، انیگو، ژاؤ فیلکس جیسے کھلاڑی موجود ہیں، لیکن رونالڈو کلب کو مزید تقویت دینے کے خواہاں ہیں۔
الریاض کے خلاف میچ النصر کے لیے اہم ہے، کیونکہ فتح کی صورت میں وہ پوائنٹس ٹیبل پر الہلال کے برابر آ سکتے ہیں، جبکہ الہلال کو اسی شام الاہلی کا سامنا ہے۔















